0
Saturday 20 Feb 2016 18:24

اقتدار میں موجود پارٹیاں اپنے اپنے کارندوں کو بچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں، علامہ اقتدار نقوی

اقتدار میں موجود پارٹیاں اپنے اپنے کارندوں کو بچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے نیب کے خلاف کاروائی کی دھمکی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سربراہ حکومت اداروں کو ڈرانے دھمکانے پر اتر آئیں تو شفاف اور غیر جانبداراحتساب کی امید کیسے کی جاسکتی ہے۔ اقتدار میں موجود پارٹیاں اپنے اپنے کارندوں کو بچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔ نیب کو آزادی سے کام کرنے کا موقع نہ دینا اور آئینی اداروں پر قدغن لگانا آئین و قانون کی بالادستی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کونیب سے اصل شکایت یہ ہے کہ وہ آئین و قانون کے بجائے پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے جس کو چاہتا ہے کٹہرے میں کھڑا کر دیتا ہے جبکہ بڑے بڑے مگر مچھوں کی اربوں روپے کی کرپشن کی فائلیں سال ہا سال سے دبا رکھیں ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔ قوم کے اربوں روپے ڈکارنے والوں سے چند کروڑ وصول کرکے انہیں کلین چٹ تھما دی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 522383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش