0
Saturday 20 Feb 2016 20:26

اسلامی تحریک کا جی بی کونسل انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلہ کا اعادہ

اسلامی تحریک کا جی بی کونسل انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلہ کا اعادہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے عہدیداران کا اجلاس گذشتہ روز سربراہ ایس یو سی علامہ سید ساجد علی نقوی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی، ممبر مرکزی سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر اسلامی تحریک جی بی علامہ سید آغا محمد عباس رضوی، سینئر نائب صدر و سابق وزیر و ممبر جی بی قانون ساز اسمبلی دیدار علی، ممبران گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) سکندر علی (چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی)، کیپٹن (ر) محمد شفیع، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری غلام شہزاد آغا اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ موجود تھے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے عوامی اُمنگوں کے مطابق آئینی صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ اقتصادی راہداری کے حوالے سے اور توانائی کے منصوبوں سمیت انڈسٹریل زون کے قیام اور گلگت سکردو روڈ کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے روندو بھونجا ڈیم بنانے کو علاقے کی تعمیر و ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے ان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں جی بی کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلہ کا اعادہ کرتے ہوئے انتخابات کے طریقہ کار کو زیر بحث لایا گیا۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہونا چاہیے اور اقتصادی راہداری میں اس اہم خطہ کو نظر انداز کرنا کسی صورت بھی بہتر نہیں بلکہ گلگت بلتستان کی عوام کو ہی سی پیک کے ثمرات ملنے چاہیں۔ خطے کی آئینی حیثیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جی بی کو آئینی صوبہ بنایا جائے۔ ہم گلگت بلتستان میں سیاسی میدان میں ہیں اور عرصے سے خطے کی عوام کے فلاح و بہبود اور آئینی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور آج تک جتنے بھی سیاسی پیکج ملے ہیں اس میں ہماری جدوجہد کا بہت بڑا حصہ ہے اور اب بھی اپنے مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اس اہم اور تاریخی موڑ پر اپنے جزوی و فروعی اختلافات کو بھلا کر خطہ کے مستقبل اور ترقی کیلئے اپنا بھر پور مثبت کر دار ادا کریں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے حسب سابق باہمی رابطوں کے ذریعے جدوجہد جاری رہے گی، علامہ ساجد نقوی نے وفاقی حکومت، آئینی کمیٹی اور اقتصادی راہداری کمیٹی پر واضح کیاکہ اقتصادی راہداری کو تحفظ دینے کیلئے آئینی حیثیت کے تعین اور اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں میں گلگت بلتستان کو نظر انداز نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 522412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش