0
Saturday 20 Feb 2016 23:10

موسلا دھار بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ قراقرم بند

موسلا دھار بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ قراقرم بند
اسلام ٹائمز۔ موسلا دھار بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ قراقرم کوہستان کے مختلف مقامات پر بند ہوگئی۔ شاہراہ کی بندش سے گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر شہروں سے منقطع ہو گیا۔ سڑک کی بندش سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز پھنس کر رہ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوہستان کے حدود میں سڑک کو کھولنے کا کام جاری ہے، مگر آخری اطلاعات تک شاہراہ کو نہیں کھولا جاسکا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کوہستان کے مختلف علاقوں میں بھاری لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کھولنے میں وقت لگا۔ آج کسی بھی وقت سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 522482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش