0
Saturday 20 Feb 2016 23:21

دہشت گردی کی طرح کرپشن بھی بڑی لعنت ہے، طارق فاروق صابری

دہشت گردی کی طرح کرپشن بھی بڑی لعنت ہے، طارق فاروق صابری
اسلام ٹائمز۔ الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے ضلعی صدر طارق فاروق صابری اور جماعت اسلامی کے رہنما حافظ عبد السلام نے کہا ہے کہ کرپشن بھی دہشت گردی کی طرح بڑی لعنت ہے، جو ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے رہنماوں کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری محکموں میں ہر کام کے باقاعدہ ریٹ مقرر ہیں، جبکہ ملازمین رشوت اپنا حق سمجھ کر وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی طرح کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر گذشتہ دنوں اپنے بیان میں کرپشن کو داعش سے بڑا خطرہ قرار دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 522484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب