0
Sunday 21 Feb 2016 00:06

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، داعش ارکان سمیت 15 ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، داعش ارکان سمیت 15 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان دارالحکومت کابل اور واشنگٹن سے خبر ایجنسیوں کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ضلع اچن میں امریکی ڈرون حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ ننگر ہار کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں داعش کے جنگجو بھی شامل ہیں، تاہم ان کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔ دریں اثنا امدادی تنظیم ریڈکراس نے صوبہ غزنی میںاپنے 5 کارکنوں کے اغوا کے بعد اس علاقے میں امدادی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی زیر قیادت بین الاقوامی فورس کی کمان 2 مارچ کو تبدیل ہو جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 522499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش