QR CodeQR Code

امریکا کی بھارت کو جدید لڑاکا طیارے ایف۔35 دینے کی پیشکش

28 Jan 2011 15:20

اسلام ٹائمز:ایشٹن کارٹر نے واشنگٹن میں کارنیگی سینٹر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے کوئی بھی شرط نہیں، بھارت اگر چاہے تو آج ہی لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل ہو جائے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکا نے جدید لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو بھارت کو دینے کی پیشکش کی ہے، پینٹاگان کا کہنا ہے کہ بھارت فائٹرز پروگرام میں شرکت بھی کر سکتا ہے۔ پینٹاگان کے اعلیٰ اہلکار ایشٹن کارٹر نے واشنگٹن میں کارنیگی سینٹر میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جدید لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے اور اس کے بعد نئی دہلی یہی طیارے خرید بھی سکے گا۔
کارٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے کوئی بھی شرط نہیں بھارت اگر چاہے تو آج ہی لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل ہو جائے۔


خبر کا کوڈ: 52261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/52261/امریکا-کی-بھارت-کو-جدید-لڑاکا-طیارے-ایف-35-دینے-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org