QR CodeQR Code

پاکستان نے بھارت میں نسلی فسادات کے بعد دوستی بس سروس معطل کردی

21 Feb 2016 23:12

اسلام ٹائمز: بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں نسلی فسادات شدت اختیار کرگئے اور اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ریاست بھر میں فسادات پھوٹنے کے بعد بازاروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ عام ہوگئی جب کہ ایک ہجوم نے نئی دلی کو جانے والی پانی کی مین سپلائی لائن بھی توڑ دی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں نسلی فسادات کے بعد پاکستان ٹوررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سے دلی کے درمیان چلنے والی دوستی بس سروس معطل کردی۔ بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں نسلی فسادات شدت اختیار کرگئے اور اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ریاست بھر میں فسادات پھوٹنے کے بعد بازاروں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ عام ہوگئی جب کہ ایک ہجوم نے نئی دلی کو جانے والی پانی کی مین سپلائی لائن بھی توڑ دی جس کے باعث دلی میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ دوسری جانب تشویشناک صورتحال کے باعث پاکستان ٹوررازم ڈیپارٹمنٹ نے دوستی بس سروس عارضی طور پرمعطل کردی۔ دوستی بس سروس کے منیجر کا کہنا ہے کہ 20 مسافروں نے دلی جانے کے لئے سیٹیں بک کرائیں تھیں تاہم انہیں بس سروس عارضی طورپرمعطل ہونے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم بس سروس کی بحالی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ ریاست ہریانہ کی جاٹ برادری نے 8 روز قبل تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں کوٹا مقرر کرنے کے مطالبہ پراحتجاج کیا تھا جو پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا۔


خبر کا کوڈ: 522686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522686/پاکستان-نے-بھارت-میں-نسلی-فسادات-کے-بعد-دوستی-بس-سروس-معطل-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org