0
Sunday 21 Feb 2016 23:21

دختر پیغمبر اسلام (ص)، خاتون جنت حضرت فاطمہ ؑ سے محبت ایمان کا جز ہے، مولانا عون نقوی

دختر پیغمبر اسلام (ص)، خاتون جنت حضرت فاطمہ ؑ سے محبت ایمان کا جز ہے، مولانا عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے ایام فاطمیہ ؑ کی مناسبت سے مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہا کہ خانوادہ رسالتﷺ و طہارت نے ہمیشہ دین مبین کی سربلندی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں اور آپؑ نے اپنے علم و فضل، ایثاد و قربانی سے دین کے اصولوں کو واضح کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہؑ زہرا کی محبت ایمان کا جز اور اجر رسالتﷺ ہے کیونکہ آپؑ جنت کی خواتین کی سردار ہونے کے ساتھ ساتھ میوہ دل رسول اکرمﷺ تھیں۔ حضور اکرمﷺ نے آپؑ سے محبت کرکے حقوق نسواں کو اجاگر کیا اور بچوں کو زندہ درگور کرنے والوں کو عورتوں کا ادب و احترام سکھایا۔ حضرت فاطمہ زہرا کی زندگی کے ہر پہلو میں ہدایت ہے، خاص طور پر خواتین آپ ؑ کی سیرت و کردار کا مطالعہ کرکے اخروی نجات حاصل کرسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 522702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش