QR CodeQR Code

وزیراعظم کے بیان نے نیب کو متنازعہ بنادیا، سید خورشید شاہ

22 Feb 2016 00:31

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے خود عدالتی کمیشن کی بھڑک ماری تھی، اب بھاگ گئے ہیں، جب ایف آئی اے صوبائی حکومتوں کے معاملات میں مداخلت کرے گی، تو اعتراضات اٹھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس عدالت میں ہے، جہاں نیب کو الزامات ثابت کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان نے نیب کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ ان کو کس نے کہا تھا کہ یہ بیان دیں۔ ان کو ابھی بھی سمجھ نہیں آئی وہ بھولے بادشاہ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خود عدالتی کمیشن کی بھڑک ماری تھی، اب بھاگ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایف آئی اے صوبائی حکومتوں کے معاملات میں مداخلت کرے گی، تو اعتراضات اٹھیں گے۔ نیب سے متعلق چند ماہ پہلے سندھ نے شکایت کی، تو ہنگامہ برپا کیا گیا۔ اب وہی بات پنجاب کہہ رہا ہے۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اب کیوں روتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس عدالت میں ہے، جہاں نیب کو الزامات ثابت کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمیں مینڈیٹ کوئی دیتا ہے اور ہٹاتا کوئی اور ہے، آج میرے پاس 1990 والے اختیارات نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 522712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522712/وزیراعظم-کے-بیان-نے-نیب-کو-متنازعہ-بنادیا-سید-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org