QR CodeQR Code

جاپان میں امریکی فوجی اڈے کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

22 Feb 2016 10:34

اسلام ٹائمز: مقامی میڈیا کے مطابق 28 ہزار کے قریب جاپانی شہریوں نے انسانی زنجیر بنا کر پارلیمنٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا۔ مظاہرے میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’’اوکیناوا میں مزید امریکی اڈے نہیں چاہیں‘‘ اور ’’اوکیناوا کی مرضی کا احترام کیا جائے‘‘ نعرے درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جاپان میں امریکا کے فوجی اڈے کی مخالفت میں دارالحکومت ٹوکیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے گرد ہزاروں شہریوں نے قطار میں کھڑے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنا دی۔ جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں امریکا کا نیا فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 28 ہزار کے قریب جاپانی شہریوں نے انسانی زنجیر بنا کر پارلیمنٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا، نئے امریکی فوجی اڈے کے خلاف مظاہرے میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’’اوکیناوا میں مزید امریکی اڈے نہیں چاہیں‘‘ اور ’’اوکیناوا کی مرضی کا احترام کیا جائے‘‘ نعرے درج تھے، بہت سے مظاہرین نے اوکیناوا جزیرے کی حمایت میں نیلی شرٹیں پہن رکھی تھیں، پورے جاپان کی نسبت جزیرہ اوکیناوا پر 75 فیصد امریکی فوجی تنصیبات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 522744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522744/جاپان-میں-امریکی-فوجی-اڈے-کے-خلاف-ہزاروں-افراد-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org