QR CodeQR Code

انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تحمل اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا، طاہر مسعود

22 Feb 2016 15:38

اسلام ٹائمز: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما کا سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج معاشرے میں تحمل، رواداری کو ٖفروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اہل سنت دیوبند کے رہنما مولانا طاہر مسعود نے کہا ہے کہ معاشرے میں تحمل اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر و جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے مہتمم مفتی محمد طاہر مسعود نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاء پسند ی امن کی ضد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انتہاء پسندی جس شعبہ میں ہو، معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما کا سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں تحمل، رواداری کو ٖفروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 522807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522807/انتہا-پسندی-کے-خاتمے-لیے-تحمل-اور-رواداری-کو-فروغ-دینا-ہو-گا-طاہر-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org