QR CodeQR Code

ایسا نصاب ترتیب دیا جائے جس سے طلبہ سچے مسلمان اور پاکستانی بن سکیں، عطا اللہ بندیالوی

22 Feb 2016 18:01

اسلام ٹائمز: جمعیت اشاعت التوحید و السنہ کے مرکزی رہنما نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصاب تعلیم ایک مربوط شخصیت کی تشکیل کرتا ہے، لہذا پاکستان میں نصاب میں اسلامی اقدار، نظریہ پاکستان، سیرت النبیﷺ ، سیرت صحابہؓ واہلبیتؓ، بین المذاہب ہم آہنگی اور اولیا ﷲ کے پیغامات کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا عطا اللہ بندیالوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ تعلیمی نصاب پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ مرکزی رہنما جمعیت اشاعت التوحید و السنہ عطاء اﷲ بندیالوی نے کہا کہ نصاب تعلیم کا مقصد نوجوان نسل کے دل و دماغ میں عقیدے کو راسخ کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نصاب تعلیم ایک مربوط شخصیت کی تشکیل کرتا ہے، لہذا پاکستان میں نصاب میں اسلامی اقدار، نظریہ پاکستان، سیرت النبیﷺ ، سیرت صحابہؓ واہلبیتؓ، بین المذاہب ہم آہنگی اور اولیا ﷲ کے پیغامات کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا جائے اور ایسا نصاب ترتیب دیا جائے، جس کو پڑھ کر طلبہ سچے مسلمان، کھرے پاکستانی اور محبت کرنے والے انسان بن جائیں۔


خبر کا کوڈ: 522816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/522816/ایسا-نصاب-ترتیب-دیا-جائے-جس-سے-طلبہ-سچے-مسلمان-اور-پاکستانی-بن-سکیں-عطا-اللہ-بندیالوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org