0
Monday 22 Feb 2016 23:23

مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کی بڑی وجہ دین اور علمائے کرام سے دوری ہے، حافظ شمس الزماں

مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کی بڑی وجہ دین اور علمائے کرام سے دوری ہے، حافظ شمس الزماں
اسلام ٹائمز۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے معروف دینی رہنما حامد سرفراز قادری اور حافظ شمس الزماں قادری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کی بڑی وجہ دین اور علمائے کرام سے دوری ہے، قرآن و سنت پر عمل کرنے سے ہی ہماری زندگیوں میں سکون آئے گا۔ انہوں نے محلہ بخشی پارک میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے اسلاف کے سنہری فرمودات کو فراموش کر کے دین سے دور ہو رہے ہیں، اولیائے کرام ؒ نے مختلف طبقات کے درمیان محبت اور اخوت کے جذبات کو پروان چڑھا کر انسانیت کا پرچار کیا اور احکامات شریعت کی عملی تشریح بھی کر کے دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ تقویٰ، پرہیزگاری اور خوف خدا کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 522915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش