0
Tuesday 23 Feb 2016 10:51

کراچی، پولیس مقابلوں میں 12 دہشتگرد ہلاک

کراچی، پولیس مقابلوں میں 12 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پپری اور گڈاپ میں پولیس مقابلوں میں کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ پولیس نے بارودی مواد، بال بم، جیکٹس اور پریشر ککر میں تیار بم بھی برآمد کر لیے۔ کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پپری میں پولیس مقابلے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور چار فرار ہو گئے۔ پولیس نے پپری سے 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھا اور گڈاپ میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایس پی رائو انوار کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر سے تھا۔ ایس ایس پی رائو انوار کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بم بنانے کے لئے سلنڈر، بارودی مواد، بال بم، جیکٹس اور پریشر ککر میں تیار بم بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں میں بم بنانے کے ماہر بھی شامل تھے۔ دہشت گرد حب ندی کی جانب سے بلوچستان فرار ہونا چاہتے تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقے پپری میں حساس اداروں اور ملیر پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق چھاپا گرفتار دہشت گردوں نعیم بخاری اور فاورق بھٹی عرف مثنیٰ کی نشاندہی پر مارا گیا۔ مقابلے کے دوران 8دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں سے 5دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے۔ ان کے نام سہیل چشماٹو، خلیل، بلال، طلحہ اور عبدالسلام ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے کوکر بم اور اسلحے سمیت پولیس اور سکیورٹی اداروں کی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 522995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش