QR CodeQR Code

رینجرز نے عزیر بلوچ کے انکشافات کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا

23 Feb 2016 13:56

اسلام ٹائمز: عزیر بلوچ نے رینجرز کی حراست میں کی جانے والی تفتیش کے دوران جن اہم سیاستدانوں کے بارے میں چشم کشا انکشافات کئے ہیں، ان میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کئی مرتبہ عزیر بلوچ کی مدد کا برملا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ نے رینجرز کی حراست میں کی جانے والی تفتیش کے دوران جن اہم سیاستدانوں کے بارے میں چشم کشا انکشافات کئے ہیں، ان میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شامل ہیں۔ رینجرز نے عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں ذوالفقار مرزا کو طلب کرلیا ہے، رینجز کے حکام ان سے کئی اہم معاملات پر پوچھ گچھ کریں گے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا کئی مرتبہ عزیر بلوچ کی مدد کا برملا اعتراف بھی کر چکے ہیں، اور عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد بھی انہوں نے اسے اپنا بھائی قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 523055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523055/رینجرز-نے-عزیر-بلوچ-کے-انکشافات-کی-روشنی-میں-ذوالفقار-مرزا-کو-پوچھ-گچھ-کیلئے-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org