QR CodeQR Code

پاک سیٹ 1 آر میں خرابی، بڑے بڑے پاکستانی ٹی وی چینل اچانک بند ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئے

23 Feb 2016 16:35

اسلام ٹائمز: سٹیلائیٹ پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے تمام چینلز، کیپیٹل ٹی وی، ڈان نیوز، 24 نیوز، 92 نیوز، اب تک اور فلم ایشیاء، اپنا، چینل 5، ریڈیو پاکستان، وقت نیوز، نیو نیٹ ورک، روز نیوز، دنیا نیوز، سندھ ٹی وی اور سٹی 42 موجود تھے جن کی نشریاتی اس خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چند بڑے ٹی وی چینلز پاک سیٹ 1آر نامی سٹیلائیٹ میں خرابی کی وجہ سے اچانک بند ہوگئے تھے لیکن خرابی دور ہونے کے بعد اب جزوی طورپر بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک سیٹ 1آر اگست 2011ءمیں لانچ کی گئی تھی اور تجارتی سطح پر اپنی خدمات فراہم کرتاہے ۔38درجے مشرق پر واقع پاک سیٹ 1آر جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور یورپ میں نشریات پہنچاتاہے ۔ پاک سیٹ 1آر ٹی وی کی نشریات ، موبائل فون آپریٹر، انٹرنیٹ اور ڈیٹاسروس پرووائیڈر اور سرکاری تنظیموں کیلئے چاروں براعظموں میں اپنی خدمات فراہم کرتاہے ۔ اس سٹیلائیٹ پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے تمام چینلز، کیپیٹل ٹی وی، ڈان نیوز، 24 نیوز، 92 نیوز، اب تک اور فلم ایشیاء، اپنا، چینل 5، ریڈیو پاکستان، وقت نیوز، نیو نیٹ ورک، روز نیوز، دنیا نیوز، سندھ ٹی وی اور سٹی 42 موجود تھے جن کی نشریاتی اس خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 523085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523085/پاک-سیٹ-1-آر-میں-خرابی-بڑے-پاکستانی-ٹی-وی-چینل-اچانک-بند-ہونے-کے-بعد-بحال-ہونا-شروع-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org