QR CodeQR Code

ملتان پریس کلب کے الیکشن، غیر مصدقہ نتائج کے مطابق شکیل انجم صدر اور مرزا ندیم جنرل سیکرٹری منتخب

23 Feb 2016 18:14

اسلام ٹائمز: غیر حتمی نتائج کے مطابق مجلس عاملہ کی سیٹوں پر نسیم یوسف، اعجاز ترین، فضیل سہو، رضا ملک، راؤ اسد، رؤف مان، شریف جوئیہ، عمرانہ کومل، اجمل چودھری، اعظم جہانگیر اور رفاقت انجم نے کامیابی حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے، تاہم الیکشن کمیٹی نے نتائج کا اعلان نہیں کیا، غیر مصدقہ نتائج کے مطابق صدر کے عہدہ پر شکیل انجم نے 288 ووٹ حاصل کئے، انکے مدمقابل افتخارحسین 146، رانا پرویز حمید 23 اور جام بابر نے 16 ووٹ حاصل کئے۔ جنرل سیکرٹری مرزا ندیم نے 253 ووٹ حاصل کئے، خالد چودھری 110 اور مظہر خان 109 ووٹ حاصل کر سکے۔ نائب صدور کیلئے ایازعلی شیخ 177 اور ندیم حیدر 166 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جوائنٹ سیکرٹری اظہار عباسی 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شفقت بھٹہ نے 142 اور راؤ وسیم اختر نے 95 ووٹ لئے۔ فنانس سیکرٹری فرحان انجم ملغانی نے 150 ووٹ لئے جبکہ میاں مقصود 145، سجاد کھوکھر 91 اور سعید مکول 89 ووٹ حاصل کر سکے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مجلس عاملہ کی سیٹوں پر نسیم یوسف، اعجاز ترین، فضیل سہو، رضا ملک، راؤ اسد ، رؤف مان، شریف جوئیہ، عمرانہ کومل، اجمل چودھری، اعظم جہانگیر اور رفاقت انجم نے کامیابی حاصل کی۔


خبر کا کوڈ: 523107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523107/ملتان-پریس-کلب-کے-الیکشن-غیر-مصدقہ-نتائج-مطابق-شکیل-انجم-صدر-اور-مرزا-ندیم-جنرل-سیکرٹری-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org