0
Tuesday 23 Feb 2016 20:18

پاکستان نے افغان حکومت، طالبان مذاکرات اسلام آباد میں کرانے کی پیشکش کردی

پاکستان نے افغان حکومت، طالبان مذاکرات اسلام آباد میں کرانے کی پیشکش کردی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلے براہ راست مذاکرات اسلام آباد میں کرانے کی پیشکش کردی۔ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کرانے کے لیے 4 ملکی رابطہ گروپ کا چوتھا اجلاس آج کابل میں ہوا، جس میں پاکستان، چین، افغانستان اور امریکہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن و مصالحت کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان حکومت اور طالبان میں پہلے براہ راست مذاکرات اسلام آباد میں کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رابطہ گروپ نے افغان طالبان سمیت دیگر گروپوں کو افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کی دعوت دی، جس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان، افغانستان کے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ ورکنگ گروپ پاک افغان جید علما کے ساتھ مل کر افغان امن کے لیے کام کرے گا۔ اس موقع پر رابطہ گروپ نے گزشتہ اجلاس میں طے کردہ روڈ میپ پر عملدرآمد پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی کے 15 فروری کو دیے گئے بیان کا خیر مقدم کیا گیا، جس میں انہوں نے افغان طالبان اورحزب اسلامی حکمت یار گروپ سمیت دیگر گروپوں سے مفاہمت کا اعادہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 523155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش