0
Tuesday 23 Feb 2016 23:59

امریکا ڈرون حملوں کی پالیسی پر وضاحت کرنے میں ناکام ہوگیا

امریکا ڈرون حملوں کی پالیسی پر وضاحت کرنے میں ناکام ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ عالمی امن اور سیکیورٹی سے متعلق امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ اپنی ڈرون حملوں کی پالیسی پر وضاحت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی امن اور سیکیورٹی سے متعلق امریکی ادارے “اسٹمسن سینٹر” نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  کاؤنٹر ٹیررازم  کے لئے امریکا کی جانب سے کئے گئے اقدامات میں ڈرون حملے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں لیکن اوباما انتظامیہ ڈرون حملوں کی پالیسی سے متعلق شفاف اور بنیادی پالیسی دینے میں مکمل طور پرناکام ہوگئی ہے جب کہ اس پروگرام کے لئے تمام جواز اور قانونی پہلوؤں کے حوالے سے امریکی عوام کو دور رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں امریکن حکومت کو ایف گریڈ یعنی فیل قرار دیا گیا ہے اور جن تین پہلوؤں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں ڈرون حملوں کے اہداف کے حوالے سے پیش رفت کا فقدان، احتساب کا شفاف طریقہ کار اور لیتھل ڈرون حملوں کے قانونی جوازکورکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 523216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش