QR CodeQR Code

ملتان، ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانی شیڈول میں تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

24 Feb 2016 14:14

اسلام ٹائمز: کالج کے طلبا نے چونگی نمبر 6 پر احتجاج کے دوران مرغا بن کر شیڈول میں تبدیلی کیخلاف نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی گئی۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اگر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ایمرسن کالج کے طلبا کا امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے خلاف بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے خلاف مرغا بن کر انوکھا احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ چونگی نمبر 6 پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں شریک ایمرسن کالج کے طلبا نے مرغا بن کر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانات کے شیڈول تبدیل ہونے سے 4 سالہ پروگرام کا دورانیہ 6 سال ہو جائے گا جس سے طلبا کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی نے ایوننگ کلاسز ختم کر دی ہیں جس سے بھی طلبا متاثر ہو رہے ہیں۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اگر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 523305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523305/ملتان-ایمرسن-کالج-کے-طلبا-کا-امتحانی-شیڈول-میں-تبدیلی-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org