0
Wednesday 24 Feb 2016 21:59

دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کی جائے، ضیاالحق نقشبندی

دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کی جائے، ضیاالحق نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیا الحق نقشبندی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت خواتین کو درپیش مسائل حل کرے، خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، غیرت کے نام پر قتل، چھوٹی عمر میں شادیوں، کاروکاری، قرآن سے شادی، خواتین کو وراثت، تعلیم اور ووٹ کے حق سے محرومی جیسے غیر اسلامی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی افعال کی روک تھام کیلئے حکومت فعال کردار ادا کرے، دینی مدارس کے نظام اور نصاب کو سٹیٹ کے ڈسپلن کے تابع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن کا مضمون ہر سطح کے نصاب میں شامل کیا جائے، انسانیت کو ڈر اور شر سے نجات دلائی جائے، جمعہ کے خطبات کو واچ کرنے کا مؤثر نظام بنایا جائے اور نفرت انگیز تقریریں کرنیوالے خطباء کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت باہمی تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں اور بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کیلئے ہٹ دھرمی کا رویہ چھوڑ دے، بھارت پاکستان میں مداخلت اور دہشتگردوں کی سرپرستی سے باز آ جائے، تمام طبقات گولی کی بجائے بولی کا کلچر اپنائیں اور پھیلائیں، اشتعال کی بجائے اعتدال کا پُرامن راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی و مذہبی جماعتیں کشیدگی کی بجائے کشادگی کا مظاہرہ کریں، دنیا بھر میں امتیازی رویے اور دہرے معیار ختم کیے جائیں، تمام مکاتب فکر نظریات کا مقابلہ طاقت کی بجائے نظریات سے کرنے کا راستہ اختیار کریں، نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کیلئے سرکاری محکموں اور متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کیا جائے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قائم کئے گئے ادارے ’’نیکٹا‘‘ کو مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 523433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش