QR CodeQR Code

پنجاب میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات، سرگودہا میں جامع سکیورٹی پلان تیار

25 Feb 2016 13:01

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن امیر عبداﷲ خان نے بتایا کہ تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر خصوصی اور جامع سکیورٹی پلان ارسال کیا گیا ہے، جس کے مطابق مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی، نیز مشکوک و بلا نمبر گاڑیوں کی بابت بھی خصوصی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی، پشاور، فیصل آباد اور لاہور میں پولیس ناکوں اور اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کے بعد سرگودہا کی ضلعی پولیس نے پولیس ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹیوں پر فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن نے سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن امیر عبداﷲ خان نے بتایا کہ تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر خصوصی اور جامع سکیورٹی پلان ارسال کیا گیا ہے، جس کے مطابق مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی، نیز مشکوک و بلا نمبر گاڑیوں کی بابت بھی خصوصی چیکنگ عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 523540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523540/پنجاب-میں-پولیس-پر-فائرنگ-کے-واقعات-سرگودہا-جامع-سکیورٹی-پلان-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org