0
Thursday 25 Feb 2016 14:40

ملتان، خاتون وارڈن سے تلخ کلامی، پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد

ملتان، خاتون وارڈن سے تلخ کلامی، پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں خاتون وارڈن سے تلخ کلامی پر پولیس اہلکاروں کا شہری پر سر عام تشدد، تشدد کے بعد موٹر سائیکل اور شہری دونوں کو تھانے میں بند کر دیا۔ ملتان میں گھنٹہ گھر کے قریب عبدالستار نامی شہری اپنے بھائی کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خاتون وارڈن نے روکا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو وارڈنز نے پولیس بلا لی۔ پولیس اہلکاروں نے شہری کو پکڑ کر سرعام تشدد کیا اور اسے تھانے میں بند کر دیا، عبدالستار نامی شہری کا کہنا تھا کہ اسکا بھائی بیمار ہے جسے وہ نشتر ہسپتال لیکر جا رہا تھا، تاہم خاتون وارڈن کو چالان نہ کرنے کا کہا جس پر وہ طیش میں آ گئیں اور اس نے پولیس کو کال کر دی۔ پولیس نے تشدد کے بعد شہری اور اسکی موٹر سائیکل کو تھانہ لوہاری گیٹ میں بند کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 523552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش