QR CodeQR Code

جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے

25 Feb 2016 16:01

اسلام ٹائمز: آرمی چیف چولستان میں جنگی مشقوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ رات فیلڈ میں فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج بلند مورال کے ساتھ اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے، جنرل راحیل شریف چولستان میں جاری عسکری مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف رات جوانوں کے ساتھ فیلڈ میں گزاریں گے۔ گزشتہ روز آرمی چیف نے شوال میں اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کے دوران شمالی وزیرستان کے باقی ماندہ علاقوں میں حتمی آپریشن میں حصہ لینے والوں کو ہدایت کی تھی کہ دہشت گردوں کی باقیات ختم اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ وبرباد کر دی جائیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج بلند مورال کے ساتھ اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 523578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523578/جنرل-راحیل-شریف-دو-روزہ-دورے-پر-بہاولپور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org