0
Thursday 25 Feb 2016 16:56

ڈی آئی خان، ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق

ڈی آئی خان، ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بالی اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے، جس کو تشویش ناک حالت میں ملتان منتقل کیا گیا ہے۔ اسلام الدین داوڑ ولد حاجی پطاس سکنہ مندھراں موڑ اس کا بیٹا ناصر احمد اور 6 سالہ بیٹی شائستہ بی بی رات کو اپنے گھر جارہے تھے، کہ نیازی اڈہ پر کام کرنیوالے امان اللہ میانی ولد خاصہ دار سکنہ کوکار وہاں سے گزرا، تو اس نے اس خاندان کو پیدل جاتے دیکھ کر اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ جونہی یہ لوگ بالی اڈہ کے قرب پہنچے تو انکی موٹر سائیکل اندھیرے اور تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس سے اسلام الدین اسکی بیٹی شائستہ بی بی اور موٹر سائیکل ڈرائیور امان اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اسلام الدین کا بیٹا ناصر احمد شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام الدین کی بیٹی شائستہ بی بی بیمار تھی، جس کو ڈیرہ میں علاج کے بعد واپس گھر لے جارہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 523586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش