0
Thursday 25 Feb 2016 18:47

کراچی، نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا

کراچی، نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب حکام نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے، جبکہ مزید ایک ریفرنس 9 مارچ کو دائر کیا جائے گا۔ دائر ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم سمیت چھ ملزمان شامل ہیں، ان کے علاوہ دو ملزم ضمانت پر ہیں اور تین مفرور ہیں۔ ریفرنس میں چالیس صفحات پر مشتمل تفتیشی رپورٹ بھی شامل ہے، جبکہ ان کے خلاف تین ہزار 74 شواہد ریفرنس میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر عاصم پر 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے، جبکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ، گم نام جائیداد، غیر قانونی الاٹنمنٹ کا الزم ہے، اس کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف زمینوں پر قبضے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ٹرسٹ کے نام پر فراڈ کرنے کے الزمات بھی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس میں ملوث ملزم صفدر اور اختر حسین ضمانت پر ہیں۔ عبدالحمید، چوہدری اعجاز احمد اور سعود مفرور ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب حکام مزید ایک ریفرنس 9 مارچ کو بھی دائر کریں گے۔ 9 مارچ کو دائر ہونے والا ریفرنس سوئی سدرن گیس کمپنی کے غیر قانونی ٹھیکوں اور کرپشن سے متعلق ہے۔ ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی اور موجودہ ایم ڈی زیر حراست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 523607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش