QR CodeQR Code

افضل گورو کی پھانسی معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے تھے، پی چدمبرم

25 Feb 2016 21:16

اسلام ٹائمز: بھارت کے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیس کے حوالے سے افضل گورو کی سزائے موت کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، 2001ء کے پارلیمنٹ حملے میں افضل گورو کے ملوث ہونے کے حوالے سے سنگین قسم کے خدشات موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبر نے افضل گورو کی پھانسی کو غلط فیصلے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سزائے موت کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ پی چدمبرم نے کہا کہ یہ ایماندار رائے رکھنا ممکن ہے کہ افضل گورو کیس میں شاید صحیح طریقے سے فیصلہ نہیں لیا گیا۔ افضل گورو کی برسی کے موقع پر جے این یو میں کشمیری طلباء کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کے حوالے سے انہوں نے کشمیری طلباء پر لگائے گئے غداری کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبعلمی کا زمانہ وہ زمانہ ہوتا ہے جب طلباء کو غلط ہونے کا بھی حق ہوتا ہے اور یونیورسٹی ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں کسی کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایک انٹرویو کے دوران پی چدمبرم نے کہا کہ افضل گورو کو بغیر پیرول کے عمر قید دی جا سکتی تھی۔

بھارت کے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کیس کے حوالے سے افضل گورو کی سزائے موت کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، 2001ء کے پارلیمنٹ حملے میں افضل گورو کے ملوث ہونے کے حوالے سے سنگین قسم کے خدشات موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے عدالتی فیصلے کو غلط نہیں کہا جا سکتا لیکن ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ افضل گورو کے معاملے میں انصاف نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہوم منسٹر ہوتے تو کیا کرتے، کہہ نہیں سکتے۔ چدمبرم نے کہا کہ یہ ایماندار رائے رکھنا ممکن ہے کہ افضل گورو کیس میں شاید صحیح طریقے سے فیصلہ نہیں لیا گیا۔

پی چدمبرم نے کہا کہ اس بات کو لے کر گہرا شک ہے کہ افضل 2001ء کے پارلیمنٹ حملے میں کس حد تک شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورٹ نے غلط فیصلہ لیا کیونکہ کیس تو حکومت نے ہی چلایا تھا لیکن ایک آزاد شخص یہ رائے تو رکھ ہی سکتا ہے کہ اس کیس میں صحیح طریقے سے فیصلہ نہیں لیا گیا۔ جب چدمبرم سے پوچھا گیا کہ آپ بھی تو اسی حکومت نے حصہ تھے جس نے افضل گورو کو پھانسی تھی دی۔ اس پر ان کا جواب تھا کہ میں اس وقت ہوم منسٹر نہیں تھا، اگرچہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا ہوں کہ اگر اس وقت میں نے ہوم منسٹر ہوتا تو کیا کرتا۔


خبر کا کوڈ: 523610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523610/افضل-گورو-کی-پھانسی-معاملے-میں-انصاف-کے-تقاضے-پورے-نہیں-کئے-گئے-تھے-پی-چدمبرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org