0
Thursday 25 Feb 2016 20:37

بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے میں ناکام، ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے میں ناکام، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکام کو مخالفین کے بارے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضا کو بڑھاوا دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہند فرقہ وارانہ تشدد کے ایسے سینکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندو آبادی کی طرف سے مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہند فرقہ وارانہ تشدد کے ایسے سینکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندو آبادی کی طرف سے مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ حکمراں جماعت بی جے پی کے ارکان پارلیمان نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر اور تشدد کا جواز دے کر مذہبی تناؤ کو فروغ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے سول سوسائٹی کے ایسے گروپوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو حکومتی اقدام پر سوال اٹھاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 523611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش