QR CodeQR Code

یوم پریڈ، گراونڈ کے اطراف میں سی سی ٹی کیمرے نصب کرنیکا فیصلہ

25 Feb 2016 22:25

اسلام ٹائمز: دستاویز کے مطابق پریڈ گراؤنڈ کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں پر کیمرے نصب ہونگے، ضلعی انتظامیہ نے کیمروں کی تنصیب کیلئے نادرا کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 23 مارچ اسلام آباد میں ہونے والی یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں پریڈ گراونڈ کے گرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پریڈ گراونڈ کے گرد خفیہ کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دستاویز کے مطابق پریڈ گراؤنڈ کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں پر کیمرے نصب ہونگے، ضلعی انتظامیہ نے کیمروں کی تنصیب کیلئے نادرا کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام آمدو رفت کی مانٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائے گی۔ پریڈ گراؤنڈ میں 18 مارچ مشترکہ کنڑول روم بھی قائم ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 523640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523640/یوم-پریڈ-گراونڈ-کے-اطراف-میں-سی-ٹی-کیمرے-نصب-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org