0
Friday 26 Feb 2016 01:15
طالب علموں کو اذیت دینا پاکستان ایمبیسی کا ایجنڈا ہے

تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی طالب علموں کو پاکستانی ہونیکی سزا دے رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم قم

پاکستان ایمبیسی میں موجود ملک دشمن عناصر کی کارستانیوں پر قطعاً خاموش نہیں رہیں گے
تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی طالب علموں کو پاکستانی ہونیکی سزا دے رہی ہے، ایم ڈبلیو ایم قم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے آفس میں شعبہ اطلاعات اور سیاسیات کی دو نشستیں ہوئیں، جن میں تنظیمی فعالیت اور علمی دورہ جات کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں دونوں شعبہ جات کی کمبائن میٹنگ ہوئی، جس میں مشترکہ قومی مسائل خصوصاً تفتان روٹ پر سرکاری اہلکاروں کی لوٹ مار اور تہران ایمبیسی کے متعصب عملے کے حوالے سے اہم نکات زیرِ بحث لائے گئے۔ اس موقع پر کمبائن ایکشن کمیٹی میں بھی توسیع کی گئی اور سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے کہا کہ تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی طالب علموں کو پاکستانی ہونے کی سزا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو اذیت دینا پاکستان ایمبیسی کا ایجنڈا ہے اور تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی عرصہ دراز سے اس ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے اور پاکستان ایمبیسی میں موجود ملک دشمن عناصر کی کارستانیوں پر قطعاً خاموش نہیں رہیں گے۔ کمبائن کمیٹی نے پاکستان ایمبیسی میں موجود بد اخلاق عملے کے خلاف تہران ایمبیسی کے سامنے مظاہرے کی تجویز بھی دی ہے۔

ایکشن کمیٹی نے جمع شدہ شواہد کی روشنی میں کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے طالب علموں کو کئی مرتبہ قم سے تہران کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔ اراکین اجلاس نے اپنی آراء میں کہا ہے کہ پاکستان ایمبیسی کے اہلکاروں کے معاندانہ رویے سے لگتا ہے کہ ایمبیسی میں ملک دشمن عناصر اپنا کام دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور طالب علموں کے ساتھ معاندانہ رویہ قانوناً جرم اور شرعاً حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم سہنا اور ظلم برداشت کرنا بھی ظالم کی مدد اور حمایت ہی ہے۔ لہذا ہم ایمبیسی کے بد اخلاق عملے کے خلاف  قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ایوانوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اعلٰی حکام نے اس مسئلے کے حل پر توجہ نہ دی تو طالب علموں کے ساتھ   اس غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی رویے پر مظاہرے کرنے کے لئے دنیا بھر کی طالب علم تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں کو لیٹر جاری کریں گے۔ یاد رہے کہ اگلے چند روز اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم قم شعبہ میڈیا کے پروگرام کوارڈینیٹر ابراہیم بلتی نے کہا ہے کہ اگر دینی طالب علموں کو تنگ کرنے اور ستانے کاسلسلہ مکمل طور پر بند نہ کیا گیا تو ایم ڈبلیو ایم قم نے راست اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 523666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش