0
Friday 26 Feb 2016 10:40

کراچی میں 30، جبکہ اندرون سندھ 70 نئے تھانے قائم کرنیکی منظوری

کراچی میں 30، جبکہ اندرون سندھ 70 نئے تھانے قائم کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ پولیس افسران فرائض انتہائی لگن اور احساس ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں، جبکہ تھانوں کے مجموعی امور میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ناصرف مختلف نوعیت کے جرائم کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے، بلکہ بوقت ضرورت شہریوں کو بھی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمت تمام زونل و رینج کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف منتخب کئے جانے والے مقامات پر 30 نئے تھانوں، جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے مقامات کے انتخاب و دیگر ضروری امور پر تمام تر اقدام کو یقینی بناتے ہوئے جلد ہی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں مجموعی طور پر 100 نئے تھانے قائم کئے جانے کی منظوری کے حوالے سے مختلف مقامات منتخب کرنے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال و پولیس کی کارکردگی، پولیس اصلاحات کے تحت شہریوں سے پولیس برتاؤ، مفاد عامہ کیلئے یقینی اقدامات، محکمہ پولیس کے مورال کو بلند رکھنے سمیت دیگر اقدام پر مشتمل سفارشات سمیت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی سندھ نے صوبے میں انسداد جرائم، ملوث گروہوں کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کے تحت پولیس کی کارکردگی اور صوبائی پولیس کی جانب سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف کامیاب آپریشنز جیسے اقدام کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 523684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش