QR CodeQR Code

کراچی، وزیراعظم نواز شریف نے گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

26 Feb 2016 13:17

اسلام ٹائمز: گرین لائن میٹرو ٹرانزٹ منصوبہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جس کا روٹ 22 کلو میٹر طویل ہوگا، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر کل 16 ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تمام تر اخراجاب وفاقی حکومت برداشت کرے گی، منصوبے کے ذریعے روزانہ 3 لاکھ شہری مستفید ہو سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین لائن میگا ٹرانزنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف آج کراچی پہنچے، تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے کراچی کے انو بھائی پارک میں گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گرین لائن میٹرو ٹرانزٹ منصوبہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جس کا روٹ 22 کلو میٹر طویل ہوگا، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا، اور اس پر کل 16 ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تمام تر اخراجاب وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ گرین لائن میٹرو بس منصوبے کا روٹ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوگا، جو ناگن چورنگی، ناظم آباد چورنگی، لسبیلہ اور گرومندر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پر اختتام پزیر ہوگا۔ گرین لائن منصوبے کے ذریعے روزانہ 3 لاکھ شہری مستفید ہو سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 523710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523710/کراچی-وزیراعظم-نواز-شریف-نے-گرین-لائن-میٹرو-بس-منصوبے-کا-سنگ-بنیاد-رکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org