QR CodeQR Code

وزیر اعلی ہاؤس کے باہر کوڑا پھینکنے والے عالمگیر خان کی ضمانت منظور

26 Feb 2016 15:35

اسلام ٹائمز: ضمانت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمگیر نے کہا کہ کل وہ علامتی احتجاج کر رہے تھے اور ڈسٹ بین میں کچرا ڈالا تاکہ وزیر اعلی کو پتہ چلے کے ایک غریب آدمی کس تکلیف سے گزرتا ہے، جھوٹے مقدمات انہیں نہیں روک سکتے تاہم وہ انتظامیہ کے خلاف کیس دائر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز وزیراعلی ہاؤس کے سامے کچرا پھینکے کی کوشش کرتے گرفتار ہونے والے عالمگیر خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پانچ ہزار کے مچلکوں کے عوض عالمگیر خان اور اس کے ڈرائیور سیف اللہ کی ضمانت منظور کی۔ آج عالمگیر خان کو سٹی کورٹ پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اس کی ضمانت کے احکامات جاری کئے۔ ضمانت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمگیر نے کہا کہ کل وہ علامتی احتجاج کر رہے تھے اور ڈسٹ بین میں کچرا ڈالا تاکہ وزیر اعلی کو پتہ چلے کے ایک غریب آدمی کس تکلیف سے گزرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات انہیں نہیں روک سکتے تاہم وہ انتظامیہ کے خلاف کیس دائر کریں گے۔ عالمگیر نے کہا کے اس کے پیچھے اللہ کی طاقت ہے، فکس اٹ کو جھوٹ پراپیگنڈے نہیں روک سکتے، وزیر اعلی نے اپنے اپ کو بڑے امتحان میں ڈال لیا ہے، فکس اٹ کا ساتھ دینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دوبارہ بھی کچرا ڈالنے جاؤں گا، تحریک تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ عالمگیر نے کہا کہ ہمارے پاس بہت پلان ہیں، ’’ شاہ صاحب آپ سو نہیں سکیں گے‘‘ آگے کا لائحہ عمل جلد سامنے لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 523723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523723/وزیر-اعلی-ہاؤس-کے-باہر-کوڑا-پھینکنے-والے-عالمگیر-خان-کی-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org