0
Sunday 28 Feb 2016 01:41

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیلئے پرعزم ہیں، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیلئے پرعزم ہیں۔ قمر زمان چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جامع اینٹی کرپشن حکمت عملی کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں نیب کے زیر تربیت افسروں سے خطاب میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ادارہ بدعنوانی کے خلاف حکمت عملی پر عمل جاری رکھے گا۔ قمرزمان نے بتایا کہ تفتیشی افسروں کی بھرتی کیلئے ملک بھر سے بیالیس ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے ایک سو چار افسروں کا تقرر میرٹ پر کیا گیا۔ نئے افسران سات ماہ کی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 523814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش