QR CodeQR Code

پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا رقم 318 ارب تک پہنچ گئی

27 Feb 2016 08:48

اسلام ٹائمز: یپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے دور حکومت میں پی آئی اے میں لگائی گئی مینجمنٹ جہازوں کی نشستوں کی ہر ریجن کیلئے بلاک ایلوکیشن جیسی بات پر قابو نہ پاسکی۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے ذمے واجب الادا رقم 318 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جن میں پی آئی اے کے ذمے فوری ادائیگیاں 175 ارب روپے ہیں۔ پی آئی اے کی مینجمنٹ کا خیال ہے کہ اگر حکومت نے بیل آؤٹ پیکیج نہ دیا تو ایر لائن کی بحالی ممکن نہیں رہے گی۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کے دور حکومت میں پی آئی اے میں لگائی گئی مینجمنٹ جہازوں کی نشستوں کی ہر ریجن کیلئے بلاک ایلوکیشن جیسی بات پر قابو نہ پاسکی۔ ٹریول ایجنٹ جعلی بکنگ کروا کر نشستوں کو بلاک کروا دیتے اور جانے سے چند گھنٹے قبل انہیں منسوخ کروا کر پی آئی اے کے اہم روٹس پر جہاز خالی روانہ ہونے دیتے رہے جس کا فائدہ غیر ملکی کمپنیوں نے اٹھایا سالانہ 3 لاکھ نشستیں منسوخ ہوتی رہیں۔


خبر کا کوڈ: 523849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523849/پی-آئی-اے-کے-ذمہ-واجب-الادا-رقم-318-ارب-تک-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org