QR CodeQR Code

مظفرگڑھ میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے

27 Feb 2016 14:37

اسلام ٹائمز: ریسکیو اہلکاروں نے ٹینکر کے نیچے دبے درجنوں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ کے شہر سلطان میں مسافربس لاہور سے علی پور جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ٹینکر کے نیچے دبے درجنوں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مانانوالہ میں ایل این جی کنٹینر اور گاڑی کے درمیان تصادم سے 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 523924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/523924/مظفرگڑھ-میں-مسافر-بس-اور-آئل-ٹینکر-تصادم-سے-7-افراد-جاں-بحق-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org