QR CodeQR Code

دہلی پولیس نے حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کے بجائے ان کی حفاظت کی، کنہیا کمار

27 Feb 2016 20:15

اسلام ٹائمز: اس نے کہا کہ میں تمارا استاد ہوں۔ جب پولیس نے اس سے اپنی شناخت پیش کرنے کے لئے کہا تو اس نے شناختی کارڈ دکھانے کے بجائے پولیس سے لڑنے لگا۔ میں نے پولیس کو بتایا کہ یہی شخص ہے جس نے مجھ پر حملہ کیا لیکن کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی اور وہ کھلے گھوم رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جواہر لال یونیورسٹی میں طلباء یونین (جے این یو ایس یو) کے صدر کنہیا کمار نے کہا کہ دہلی پولیس نے اس شخص کی شناخت کے باوجود گرفتار نہیں کیا جس نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ احاطے میں ان پر حملہ کیا تھا۔ ایک ٹی وی چینل پر نشر ایک ویڈیو کلپ میں کنہیا کمار کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ ایک ہجوم عدالت کے گیٹ تک آیا اور ایک شخص میرا پیچھا کرتے ہوئے اگلے کمرے میں آیا اور میرے پیچھے بیٹھا۔ اس نے کہا کہ میں تمارا استاد ہوں۔ جب پولیس نے اس سے اپنی شناخت پیش کرنے کے لئے کہا تو اس نے شناختی کارڈ دکھانے کے بجائے پولیس سے لڑنے لگا۔ میں نے پولیس کو بتایا کہ یہی شخص ہے جس نے مجھ پر حملہ کیا لیکن کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی اور وہ کھلے گھوم رہے ہیں۔

کنہیا کمار نے مزید کہا کہ وہ حملہ آوروں کی شناخت کرسکتا ہے۔ حملہ آور وہ شخص ہے جو پولیس کے سامنے کورٹ سے نکلا اور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ سپریم کورٹ پینل میں پورے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کنہیا نے کہا کہ پولیس انہیں عدالتی احاطے میں لے گئی اور اسے میڈیا سے بچایا۔ پھر وکلاء کی ایک بھیڑ نے مجھ پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ گیٹ کے اندر داخل ہونے کے بعد ہوا۔ انہوں نے دیکھا کہ وہ مجھ پر حملہ کرنے والے وکلاء میرے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے میری پٹائی کی اور اسی طرح دیگر لوگوں سے بھی مارنے کے لئے کہا۔


خبر کا کوڈ: 524014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524014/دہلی-پولیس-نے-حملہ-آوروں-کیخلاف-کارروائی-کے-بجائے-ان-کی-حفاظت-کنہیا-کمار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org