0
Saturday 29 Jan 2011 14:35

امام حسین ع نے ہمیں میدان کربلا میں ایثار و قربانی کا وہ درس دیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،مشیر وزیراعلیٰ سندھ

امام حسین ع نے ہمیں میدان کربلا میں ایثار و قربانی کا وہ درس دیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،مشیر وزیراعلیٰ سندھ
کراچی:اسلام ٹائمز-وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی رنگ و نسل، کسی بھی مکاتب فکر سے تعلق رکھتے ہوں، ہمیں مل کر ملک میں جاری مذہبی انتہا پسندی اور معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے یکجا ہونا ہو گا اور ایسے لوگوں کی نشاندہی کرنی ہو گی جو کسی بھی فرقے یا زبان کا لبادہ اوڑھ کر ہمارے ملک کو فرقہ واریت اور لسانیت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووکیشنل ٹرنینگ سنیٹر میں منعقد یوم حسین ع کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، ووکیشنل ٹرنینگ سنیٹر کے پرنسپل و اساتذہ کرام اور طلباء کی بڑی تعداد نے موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ع نے ہمیں میدان کر بلا میں ایثار و قربانی کا وہ درس دیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام پیار، امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے، ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے مذہبی رواداری کو فروغ دنیا چاہیے۔ 
قبل ازیں موقع پر موجود علمائے کرام نے امام حسین ع کی زندگی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ مختلف ٹیکنالوجیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے امام حسین ع سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے اشعار پیش کیے۔

خبر کا کوڈ : 52407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش