0
Sunday 28 Feb 2016 00:01

سرکاری آفیسروں کے خلاف ممبران اسمبلی کی قرارداد بلیک میلنگ کے مترادف ہے، الیاس صدیقی

سرکاری آفیسروں کے خلاف ممبران اسمبلی کی قرارداد بلیک میلنگ کے مترادف ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری آفیسروں کے خلاف ممبران اسمبلی کی قرارداد بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔ نیشنل بنک کے ریجنل ہیڈ زبید علی شیخ کی مخالفت محض اپنے مفادات کیلئے ہے حالانکہ موصوف ایک ایماندار اور مخلص سرکاری آفیسر ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل بنک کے ہیڈ زبید علی شیخ نے نیشنل بنک کووسعت دیکر نہ صرف عوامی مشکلات کو دور کیا بلکہ ادارہ ہٰذا میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے سلسلے میں میرٹ کو فالو کیا ہے۔ ماضی میں اس قومی ادارے کو چند مخصوص ذہنیت کے آفیسران نے نیشنل بنک کو محدود کردیا تھا اور میرٹ کی دھجیاں اڑاکر من پسند افراد ملازمتیں دیکر بنک کو دیوالیے کے قریب کردیا تھا۔ ایسے اصول پسند آفیسر کے خلاف ممبران اسمبلی کی قرارداد سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ بہت سے اداروں کے آفیسران سر تا پا کرپشن میں ملوث ہیں جن کے خلاف کوئی قرارداد نہیں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو عوام نے اس لئے تو منتخب نہیں کیا کہ وہ سرکاری آفیسروں کے خلاف قرارد پیش کریں اور ڈرا دھمکاکر اپنے مفادات حاصل کریں۔
خبر کا کوڈ : 524071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش