0
Sunday 28 Feb 2016 15:26

جنرل راحیل شریف ہمارے سپہ سالار ہیں، انہيں متنازع نہ بنایا جائے، خورشید شاہ

جنرل راحیل شریف ہمارے سپہ سالار ہیں، انہيں متنازع نہ بنایا جائے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو سیاستدان نہیں مانتے اور ملک کے تمام سیاستدانوں کو کرپشن کے خلاف ملک کر جنگ کرنا ہوگی۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان جیسا ملک دنیا میں کوئی اور نہیں، اس ملک کی ترقی جمہوریت میں ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ملک کو جمہوری شعور دیا، یہ سیاست ہی ہے کہ جس نے پاکستان بنایا، آئین دیا، ایٹم بم دیا، اور جمہوریت دی، لوٹ مار میں ملوث لوگوں کو سیاستدان نہیں مانتے، سیاست دان کا کام تو روٹھوں کو منانا اور لڑائی کرنے والوں میں صلح کرانا ہے، کرپشن کرنے والے ہم میں سے نہیں، کرپشن کے خلاف ملک کے تمام سیاستدانوں کو کوشش کرنی چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں نے اداروں کو ڈرا دیا ہے، اور افسران مایوس ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی نے جب اپنے دور میں نیب میں بہتری کی بات کی، تو موجودہ نواز حکومت نے اس کی مخالفت کی، اور جب یہ ان کے گلے پڑے ہیں، تو کہتے ہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم کی جائے، دوسری جانب وزیراعظم نے نیب کے بارے ميں بات کرکے معاملے کو مشکوک کر دیا ہے، وزیراعظم نے جلد بازی میں ایسی تقریر کر دی، جس کے بعد لوگ کہیں گے کہ وہ چوروں کو بچا رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے خوریشد شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے کی باتیں کرنے والے شرارتی لوگ ہیں، اور وہ وفاق کو مضبوط دیکھنا نہیں چاہتے، پہلے ملک میں 18 ڈیم بنائے جائیں، پھر سوچیں گے کہ کالا باغ ڈیم بنے گا یا نہیں بنے گا۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ باتھ باندھ کر کہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف ہمارے سپہ سالار ہیں، انہيں متنازع نہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 524179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش