0
Sunday 28 Feb 2016 19:13

شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سیمینار 6 مارچ کو ہوگا

شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سیمینار 6 مارچ کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل لاہور ڈویژن کے زیراہتمام 6 مارچ کو ملت جعفریہ کے شہید رہنما ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21ویں برسی کے موقع پر سیمینار لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ شیعہ علما کونسل کے ڈویژنل صدر سید شہباز حیدر نقوی کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کریں گے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مشتا ق حسین ہمدانی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھی سیمینار سے خطاب کریں گے۔ سید شہباز حیدر نقوی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی قوم کے لئے ناقابل فراموش خدمات ہیں جن کا اعتراف کیا جانا اور ان کی خدمات سے نسل نوء کو آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر پاکستان میں انقلاب اسلامی کے حقیقی سفیر تھے اور انہوں نے نوجوانان پاکستان میں ایک نئی روح پھونک دی تھی۔ شہباز نقوی نے مزید کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ملک بھر کے شیعہ نوجوانوں کو ایک لڑی میں پرو دیا اور انہی نوجوانوں نے بعد میں ملت کے حقوق کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں کی بدولت ملت جعفریہ کو ایک اہم مقام ملا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی جعفر، شہید عارف کے پیغام کے حقیقی امین علامہ سید ساجد علی نقوی ہیں اور وہی ملت کی کشتی کو منجدھار سے نکالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 524233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش