QR CodeQR Code

خانیوال، 50 بلدیاتی نمائندوں کا احمد یار ہراج کی زیر قیادت ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

28 Feb 2016 19:14

اسلام ٹائمز: گجرات میں اپنی رہائش گاہ پر سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا ہے اور حکومت صرف اشتہاروں کی حد تک کام چلا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ضلع خانیوال کے نومنتخب 50 چیئرمین، وائس چیئرمین اور بلدیاتی نمائندوں نے سابق ضلع ناظم خانیوال سردار احمد یار ہراج کی قیادت میں باقاعدہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ احمد یار ہراج کی جانب سے مسلم لیگ ق میں شمولیت کے اعلان پر حکمران جماعت کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا ہے اور حکومت صرف اشتہاروں کی حد تک کام چلا رہی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کسانوں کو نام نہاد پیکیج سے کچھ نہیں ملا اور تمام فنڈز جنگلہ بس پر لگا دئیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 524235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524235/خانیوال-50-بلدیاتی-نمائندوں-کا-احمد-یار-ہراج-کی-زیر-قیادت-ق-لیگ-میں-شمولیت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org