0
Sunday 28 Feb 2016 23:36

وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر پیمرا کا نوٹس جاری

وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر پیمرا کا نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ پیمرا نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے وابستہ اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی شکایت پر وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ ایک پروگرام کے دوران ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے حوالے سے بات کی تھی جس پر پرویز رشید نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ پیمرا کے ترجمان نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ مزید کارروائی کے لیے ڈاکٹر شاہد کی درخواست کو پیمرا کونسل برائے شکایات کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اپنی شکایت میں ڈاکٹر شاہد نے چیئرمین پیمرا کی توجہ وزیر اطلاعات کی تنقید کی جانب مبذول کروائی ہے۔ ڈاکٹر شاہد کا موقف ہے کہ پرویز رشید کے بیانات سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان بیانات کو اپنی تضحیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے دنیا بھر میں ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی جبکہ جنگ گروپ اور اے آر وائی گروپ کے ساتھ سینئر پوزیشنز پر کام کر چکے ہیں جبکہ وزیر اطلاعات کی دھمکیوں کے بعد دنیا بھر سے متعدد لوگوں نے اس سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیمرا سے درخواست کی کہ وہ اپنے قوانین کے تحت اس معاملے پر کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 524280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش