QR CodeQR Code

شوکت خانم اسپتال کیلئے زمین دینے پر شکریہ راحیل شریف

28 Feb 2016 23:59

اسلام ٹائمز: چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا شوکت خاتم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے ڈی ایچ اے کراچی میں زمین کی فراہمی میں مدد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے بانی عمران خان نے کراچی میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے زمین دینے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر ہائی وے پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سٹی کراچی میں ہسپتال کے لیے 20 ایکڑ کا پلاٹ دیا گیا ہے۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا شوکت خاتم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے ڈی ایچ اے کراچی میں زمین کی فراہمی میں مدد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے درمیان زمین کی فراہمی کا معاہدہ 4 روز قبل ہوا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان اب تک لاہور اور پشاور میں کینسر کے علاج کے ہسپتال تعمیر کروا چکے ہیں، پہلا ہسپتال لاہور میں قائم کیا تھا جبکہ دوسرا ہسپتال پشاور میں بنایا جس کا افتتاح 2 ماہ قبل 29 دسمبر 2015 کو ہوا تھا۔ پشاور کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے عمران خان صوبائی حکومت نے 50 کنال زمین اور 5 کروڑ روپے عطیہ دیا تھا البتہ اس پر مجموعی طور پر 2 ارب روپے لاگت آئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 524287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524287/شوکت-خانم-اسپتال-کیلئے-زمین-دینے-پر-شکریہ-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org