0
Monday 29 Feb 2016 00:04

افغان امن مذاکرات، پاکستان کیلئے 10 طالبان رہنماوں کو لانے کا ٹاسک

افغان امن مذاکرات، پاکستان کیلئے 10 طالبان رہنماوں کو لانے کا ٹاسک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امن مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے پاکستان کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا، طالبان کے 10 اہم رہنماؤں کو پاکستان مذاکرات کیلئے لائے گا۔ افغان میڈیا کے مطابق 4 ملکی رابطہ گروپ نے پاکستان کو یہ ذمہ داری سونپی ہے، ان 10 رہنماؤں کے نام افغان حکومت نے دیئے ہیں، جس میں حقانی نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ اہم طالبان کمانڈر سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں، یہ مذاکرات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، پاکستان نے اس مذاکرات کی میزبانی کی بھی پیشکش کی ہے۔ دوسری جانب قطر میں طالبان کے نمائندوں نے اس خبر سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ امن عمل میں شامل ہونے کی اپنی پیشگی شرائط تبدیل نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 524288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش