QR CodeQR Code

ممتاز قادری کی پھانسی، لاہور میں مظاہرے،اہم سنی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا

29 Feb 2016 09:55

اسلام ٹائمز: لاہور میں شاہدرہ موڑ پر مظاہرین نے ممتاز قادری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف میٹرو بس کے ٹریک پر آ گئے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے شاہدرہ میٹرو بس سٹینڈ بھی بند کر دیا ہے جس کے باعث بس سروس مکمل طور پر معطل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنےوالے پولیس اہلکار ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ لاہور میں شاہدرہ موڑ پر مظاہرین نے ممتاز قادری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف میٹرو بس کے ٹریک پر آ گئے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے شاہدرہ میٹرو بس سٹینڈ بھی بند کر دیا ہے جس کے باعث بس سروس مکمل طور پر معطل ہے۔ دوسری جانب شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔ جب کہ ممتاز قادری رہا کرو تحریک کے متعدد رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ رہنماؤں کی گرفتاریاں رات گئے عمل میں لائی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 524311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524311/ممتاز-قادری-کی-پھانسی-لاہور-میں-مظاہرے-اہم-سنی-رہنماؤں-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org