0
Monday 29 Feb 2016 15:54

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے پختونخوا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے پختونخوا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی NA25 ٹانک انجینئر داور خان کنڈی نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت کی ناانصافیوں اور زیادتیوں کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دھرنے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر ورکرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی مولانا لطف الرحمن کی سفارش پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایک امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا۔ حلقہ کی عوام سے غداری نہیں کر سکتا۔ آج بھی کمیشن مافیا سرگرم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ورکرز نے کہا تو استعفی دینے سے بھی گریز نہیں کرونگا۔ حلقہ کی سیاست کو نہیں چھوڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے آفیسر دلنواز کی سفارش پر محکمہ وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات سے تبدیل ہونیوالے ہمارے افسران کو واپس تعینات کیا جائے۔ گومل یونیورسٹی کو فنڈز فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے میرٹ کی پالیسی اپنانے، تبدیلی لانے، کرپشن کے خاتمے اور ورکرز کے حقوق کی بالادستی کے علاوہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کی بات کی، لیکن صوبائی حکومت کے وزیراعلٰی اور دو تین صوبائی وزراء پی ٹی آئی کی پالیسیوں کے مخالف چل رہے ہیں۔ درابن، کلاچی اور ٹانک میں پینے کے پانی کی کمی ہے اور ذرائع آمدورفت کیلئے سڑکیں تک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرہمارے حقوق ہمیں نہیں ملے تو چھین کر دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 524387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش