QR CodeQR Code

ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف ڈی آئی خان میں مظاہرہ

29 Feb 2016 16:11

اسلام ٹائمز: تحریک ختم نبوت، سنی تحریک، کالعدم سپاہ صحابہ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے مشترکہ طور پر حکومت کے خلاف نورانی دارالعلوم سے احتجاجی ریلی نکالی جو کہ ڈاکٹر عبدالقدیر چوک پہنچ کر مظاہرے میں بدل گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں اور عہدیداروں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ جس میں موجودہ حکومت کی تکفیر کی گئی ہے۔ تحریک ختم نبوت، سنی تحریک، کالعدم سپاہ صحابہ و دیگر مذہبی جماعتوں و گروپوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے نورانی دارالعلوم سے سید نزاکت حسین شاہ گیلانی کی قیادت میں ممتاز قادری کی سزائے موت کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر چوک پہنچ کر مظاہرہ میں تبدیل ہو گئی۔ اس موقع پر مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔ انہوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور ممتاز قادری کی سزائے موت کو حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل قراردیا اور کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ مغرب کو خوش کرنے کے بجائے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرے۔


خبر کا کوڈ: 524395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/524395/ممتاز-قادری-کی-سزائے-موت-کیخلاف-ڈی-آئی-خان-میں-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org