0
Monday 29 Feb 2016 17:04

عالمگیر خان کا کچرے کے ڈھیر کے قریب دیواروں پر قائم علی شاہ کی تصویر بنانے کا اعلان

عالمگیر خان کا کچرے کے ڈھیر کے قریب دیواروں پر قائم علی شاہ کی تصویر بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے شہر کراچی میں نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کچرے کے ڈھیر کے قریب دیواروں پر رنگ کرنے کے بعد اس پر وزراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصویر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان سندھ حکومت کی توجہ کھلے مین ہول کی جانب دلوانے کیلئے مین ہول کے قریب وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی تصویریں بناتے چلے آئے ہیں، لیکن اس بار انہوں نے نئی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمگیر خان اب شہر قائد میں کچرے کے ڈھیر کے قریب دیواروں پر رنگ کرنے کے بعد اس پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تصاویر بنائیں گے، تاکہ سندھ حکومت کو احساس دلایا جا سکے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کس حال میں ہے، اور اس کی ذمہ دار حکومت کیا کر رہی ہے۔ اس سے قبل اسی مہم کے سلسلے میں عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا، جنہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا، تاہم عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت خوابوں کی دنیا سے باہر نہ آئی، تو وہ اب ایسا کچھ کریں گے کہ وزیراعلیٰ سندھ سو نہیں پائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 524409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش