0
Monday 29 Feb 2016 17:25

حکمران اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے نیب کے قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں، ایم کیو ایم

حکمران اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے نیب کے قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سنئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں مصنوعی اکثریت کی حامل حکومت ہے، جو نہ عوام کے مسائل کو اسمبلیوں میں اٹھانے دے رہی ہے، اور نہ قانون منظور کرانے دے رہی ہے۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں مصنوعی اکثریت کی حامل حکومت ہے، سندھ حکومت مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر عوام کے مسائل کو نہ اسمبلیوں میں اٹھانے دے رہی ہے، اور نہ قانون منظور کرانے دے رہی ہے، لیکن ہم ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف دور سے اب تک زمینوں کی الاٹمنٹ اور اس میں ہونے والی بندر بانٹ کی تحقیقات کرائی جائیں، حیدرآباد میں گلستان سرمست کی 20 ہزار 800 ایکڑ زمین پر رہائشی منصوبہ بنانے کیلئے سندھ حکومت نے ایک نجی کمینی سے معاہدہ کیا ہے، اس ہوش رُبا کرپشن اور میگا اسکینڈل کے پیچھے اصل طاقتور چہروں کو بے نقاب کیا جائے، اس اسکینڈل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری، ممبر بورڈ آف ریونیو، ممبر لینڈ یوٹیلائیزیشن اور متعلقہ افسران سے بھی تفتیش کی جائے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی روک تھام کا اختیار اگر نیب کے پاس ہے تو نیب ملک بھر میں کارروائی کرے، نیب کی تحقیقات کر جانبدار ہیں تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، حکمران اگر اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے نیب کے قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں، تو ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 524419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش